امریکی سینیٹ میں ایران کیساتھ ساتھ روس پر بھی پابندیاں


امریکی سینیٹ میں ایران کیساتھ ساتھ روس پر بھی پابندیاں

امریکی سینیٹ نے ایران مخالف پابندیوں کیساتھ ساتھ روس کیخلاف بھی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی سینیٹ نے روس سے متعلق پابندیوں کا بل 2 کے مقابلے میں 97 ووٹوں سے پاس کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی سینیٹ میں بعض ممالک بالخصوص ایران کے ساتھ ساتھ روس کا بھی اضافہ کیا گیا ہے جن پر آئے روز پابندیاں عائد کی جاتی ہیں۔

ایران کیخلاف جدید غیر جوہری پابندیوں کا بل بھی جلد ہی امریکی سینیٹ میں پیش کیا جائیگا۔

یہ بل اجراء ہونے سے قبل امریکی پارلیمنٹ میں پاس ہونے کے بعد صدر کے دستخط کیلئے پیش کیا جائیگا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری