صومالیہ: دہشتگردوں کا ریسٹورنٹ پر خوفناک حملہ؛ 17 افراد جاں بحق، متعدد زخمی


صومالیہ: دہشتگردوں کا ریسٹورنٹ پر خوفناک حملہ؛ 17 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں ایک ریسٹورنٹ پر خودکش دھماکے اور مسلح افراد کے حملے میں کم سے کم 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

خبرساں ادارے تسنیم کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں ایک ہوٹل پر مسلح افراد کے حملے میں کم سے کم 17 افراد ہلاک جبکہ 26 زخمی ہوگئے۔

سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پہلے ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار ریسٹورنٹ کے داخلی گیٹ سے ٹکرائی جبکہ کئی مسلح دہشتگرد ریسٹورنٹ میں داخل ہوگئے۔

ان مسلح دہشتگردوں نے متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ دو حملہ آور مارے جا چکے ہیں اور دس یرغمالیوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

تاہم پانچ مسلح افراد اب بھی ہوٹل میں موجود ہیں جنہوں نے نامعلوم تعداد میں بےگناہ لوگوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

واضح رہے کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر لیا ہے جبکہ زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری