پیوٹن: روس اور امریکہ کے درمیان مفاہمت کے بغیر شام بحران کا حل ناممکن


پیوٹن: روس اور امریکہ کے درمیان مفاہمت کے بغیر شام بحران کا حل ناممکن

روس کے صدر کا کہنا ہے کہ ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان مفاہمت اور معاہدے کے بغیر شام بحران کا حل اور مشرق وسطی میں قیام امن ناممکن ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ماسکو کے خلاف امریکی پابندیاں ملک میں زراعت اور صنعت میں انقلاب لانے کا باعث بن گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ہماری ملکی مفادات کا خیال رکھنے کی خاطر پابندیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن یہ پابندیاں ہمارے لئے صنعت اور زراعت کے شعبوں میں انقلاب لانے کا سبب بن گئی ہیں۔

پیوٹن نے کہا کہ روس کو ان پابندیوں کی وجہ سے 50 – 52 ارب ڈالر کا خسارہ ہوا لیکن ہم پر پابندیاں عائد کرنے والوں کو تقریبا 100 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور روس کے درمیان سنجیدہ مفاہمت کے ذریعے ہی شام مسئلے کا حل نکالا جا سکتا ہے اور خطے بالخصوص مشرق وسطی میں امن و امان قائم کیا جا سکتا ہے۔

روسی صدر نے تاکید کی کہ ہم امریکہ سے اپنے تعلقات معمول پر لانا چاہتے ہیں۔

پیوٹن نے شام حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شام بحران اور دیگر تمام مشکلات کے حل کے لئے مثبت مفاہمت اور تعاون لازمی ہے۔ ہماری توجہ شامی افواج کی طاقت و قوت میں اضافے اور مسلح اشرار کو شام سے نکالنے پر مرکوز ہے تاکہ شام میں صلح کی راہ ہموار ہو سکے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری