روسی فضائی بمباری میں ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کا قوی امکان، ماسکو کا دعویٰ

خبر کا کوڈ: 1437965 خدمت: دنیا
البغدادی

روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے جنگی طیاروں کی شام کے شہر الرقہ پر بمباری کے نتیجے میں داعش کے سرغنہ کی ہلاکت کا قوی امکان ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ شام کے شہر الرقہ میں روسی جنگی طیاروں کی فضائی کارروائیوں میں داعش کے سرغنہ ابوبکرالبغدادی کی ہلاکت کا قوی امکان ہے۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس حملے کے بعد جو 28 مئی کو الرقہ پر ہوا تھا، داعش کے متعدد اعلیٰ کمانڈروں سمیت 330 دہشتگرد مارے گئے تھے جن میں البغدادی کی ہلاکت کا بھی قوی امکان ہے۔

روسی وزارت دفاع نے مزید کہا ہے کہ داعش نے الرقہ سے انخلاء کیلئے ضروری تدابیر اپنانے کیلئے یہ اجلاس منعقد کیا تھا۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ البغدادی کی ہلاکت کے بارے میں اطمینان حاصل کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل برطانوی روزنامہ ڈیلی میرر نے گزشتہ ہفتے رپورٹ دی تھی کہ داعش کا سرغنہ روسی فضائی حملے میں ہلاک ہوگیا ہے۔

    تازہ ترین خبریں