اردوغان: شام میں امریکہ اور دہشت گرد تنظیمیں شانہ بہ شانہ لڑ رہے ہیں

ترک صدر نے شام میں امریکی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ شام میں دہشت گردوں کے کندھے سے کندھا ملا کر چل رہا ہے۔

اردوغان: شام میں امریکہ اور دہشت گرد تنظیمیں شانہ بہ شانہ لڑ رہے ہیں

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوغان نے شمالی شام میں کرد افواج سے متعلق امریکی پالیسیوں پر شدید اعتراض کیا ہے اور اس نامناسب اور سیاسی بھول قرار دیا ہے۔

انہوں نے آر ٹی پی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے کرد جنگجووں کو بھاری مقدار میں سنگین اور ہلکے ہتھیار دئے ہیں نیز امریکی فوجی افسران بھی کرد جنگجووں کے ساتھ موجود ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری