صنافیر اور تیران جزیروں کا معاملہ شدت اختیار کرگیا؛ مصری فوج کا مظاہرین پر تشدد


صنافیر اور تیران جزیروں کا معاملہ شدت اختیار کرگیا؛ مصری فوج کا مظاہرین پر تشدد

تیران اور صنافیر جزیروں کو آل سعود کے حوالے کئے جانے پر ناراض مصری عوام کے مظاہروں کو پولیس نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق صنافیر اور تیران جزیروں کو آل سعود کے حوالے کئے جانے پر غضبناک مصر کی عوام قاہرہ کے الشرقیہ اور الاسکندریہ میں احتجاجی مظاہروں کیلئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مصری پولیس نے قاہرہ میں رمسیس روڈ پر احتجاج کرنے والے مظاہرین پر تشدد کرتے ہوئے مظاہرے کو کچلنے کی بھرپور کوشش کی۔

واضح رہے کہ مصر کی سیاسی شخصیات اور جماعتوں نے حکومت کے اس اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے عوام سے احتجاج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

سیاسی تنظیموں کی احتجاجی اپیل کے سبب تحریر اسکوائر پر ختم ہونے والی شاہراہوں پر سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔

مصری پارلیمنٹ نے گزشتہ ہفتے مصر اور سعودی عرب کی سمندری حدود کے تعین کے حوالے سے متنازعہ جزیرے صنافیر اور تیران کو سعودی عرب کے حوالے کر دینے کا فیصلہ کیا جس پر عنقریب مصری صدر عبد الفتاح السیسی دستخط کریں گے۔

مصری پارلیمنٹ کے اس فیصلے سے مصری عوام کے درمیان غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری