پینٹاگون کا روسی ہوائی حملوں میں البغدادی کی ہلاکت سے لا علمی کا اظہار


پینٹاگون کا روسی ہوائی حملوں میں البغدادی کی ہلاکت سے لا علمی کا اظہار

امریکی وزارت دفاع نے روس کے فضائی حملوں میں داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت سے لا علمی کا اظہار کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمیں الرقہ پر ہونے والے روس کے فضائی حملوں میں داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا بھی کہنا ہے کہ ہمیں داعش کے سرغنہ کی ہلاکت کا 100 فیصد اطمینان نہیں ہے۔

اس سے پہلے روس کی وزارت دفاع نے روسی فضائی حملوں میں ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کا امکان ظاہرکیا تھا۔

روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا تھا کہ 28 مئی کو الرقہ پر روسی فضائیہ کے حملے میں داعش کے کچھ اعلی کمانڈروں سمیت 330 دیگر دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے جن میں البغدادی کے مارے جانے کا بھی قوی امکان ہے۔

اس سے قبل برطانوی روزنامہ ڈیلی میرر نے بھی 10 جون کو روسی فضائی حملے میں ابوبکر البغدادی کے مارے جانے کی خبر دی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری