سارے جہاں میں دھوم ہماری زبان کی ہے!!


سارے جہاں میں دھوم ہماری زبان کی ہے!!

برطانیہ کنزرویٹو پارٹی کی پاکستانی نژاد نصرت غنی نے برطانوی پارلیمنٹ میں اردو زبان میں حلف اٹھایا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق برطانوی پارلمنٹ میں اردو زبان کے چرچے، کنزرویٹو پارٹی کی نصرت غنی نے برطانوی پارلمنٹ میں اردو زبان میں حلف اٹھایا، نصرت غنی کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے۔

نصرت غنی کنزرویٹو پارٹی سے ویلڈن سے نشست حاصل کرنے میں کامیا ب رہیں جبکہ وہ 2015 میں بھی برطانوی پارلمنٹ کی رکن منتخب ہوئی تھیں۔

نصرت غنی ایک عرصے سے ٹوری جماعت کے ساتھ ہیں، وہ اپنے خاندان کی واحد خاتون ہیں جنہوں نے لیڈز یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے جبکہ نشریاتی ادارے بی بی سی کے ساتھ بھی کام کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے عام انتخابات میں پاکستانی نژاد امیدواروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور 11 امیدواروں نے کامیابی بھی حاصل کی، جن میں شبانہ محمود، یاسمین قریشی، افضل خان، ناز شاہ، روزینہ خان، محمد یاسین اور ساجد جاوید شامل ہیں جبکہ صادق خان تا حال برطانیہ کے مئیر ہیں۔

اردو ہے جس کا نام ، ہمی جانتے ہیں داغ
سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری