لشکر جھنگوی کے قیدی جیل حکام کی ملی بھگت سے فرار ہوئے


لشکر جھنگوی کے قیدی جیل حکام کی ملی بھگت سے فرار ہوئے

دنیا نیوز نے دعوی کیا ہے کہ کراچی سینٹرل جیل سے دو قیدیوں کے فرار کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق چند روز قبل لشکر جھنگوی کے خطرناک قیدیوں کے فرار ہونے میں جیل حکام ملوث ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے دنیا نیوز کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ کراچی سینٹرل جیل سے بھاگنے والے لشکر جھنگوی کے قیدی جیل حکام کی ملی بھگت سے فرار ہوئے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق قیدی جیل حکام کی ملی بھگت سے فرار ہوئے۔ وزیر قانون و جیل خانہ جات ضیا لنجار کہتے ہیں کہ ذمہ داروں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی ہو گی۔

 دنیا نیوز نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ مفرور قیدیوں کو نہ ہتھکڑیاں لگائی گئیں، نہ ہی مخصوص لباس پہنایا گیا۔

تفتیش میں خطرناک قیدیوں کے جیل حکام کی ملی بھگت سے فرار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان 13 جون کو فرار ہوئے مگر جیل حکام نےپولیس کو ایک دن بعد خبر دی۔

مفرور قیدی جوڈیشل کمپلیکس جیل ملازمین کی کالونی تک پہنچے پھر مرکزی دروازے سے باہر چلے گئے۔

رپورٹ کے مطابق عدالت کے جس کمرے سے ملزمان فرار ہوئے وہ فعال نہیں تھا اور حیرت انگیز طور پر رات کی گنتی میں بھی مفرور قیدیوں کو موجود قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ سینٹرل جیل کراچی کے جوڈیشل کمپلیکس سے فرار ہونے والے قیدیوں کے نام شیخ محمد ممتاز عرف فرعون عرف شیرخان عرف شہزاد عرف راہی اور محمد احمد خان عرف منا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری