داماد پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم شہادت پر پاکستان بھر میں جلوس و مجالس

داماد پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم شہادت پر پاکستان بھر میں جلوس و مجالس

پاکستان بھر میں یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے، اس موقع پر ملک بھر کے شہروں میں ماتمی جلوس برآمد کیے جارہے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حضرت علی علیہ السلام کے یوم شہادت پر ملک کے مختلف شہروں میں علم و ذوالجناح کے جلوس نکالے جا رہے ہیں، عزاداران نوحہ خوانی کرتے ہوئے منزل کی جانب رواں دواں ہیں، مختلف شہروں میں یومِ علی علیہ السلام کے جلوس برآمد ہورہے ہیں۔

یوم علی علیہ السلام کے موقع پر ملک بھر میں سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے، سیکیورٹی کیلئے پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز کو بھی مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ رات گئے مختلف مقامات پر دوکانوں کو بھی سیل کر دیا گیا۔

کراچی میں مرکزی جلوس شاہ خراسان سے برآمد ہوا ہے، جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام کو امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

دوسری جانب یوم علی علیہ السلام کے موقع پر راولپنڈی کا مرکزی جلوس مومن پورہ سے برآمد ہوا، جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ کرنل مقبول پر اختتام پذیر ہوا، جبکہ اسلام آباد میں یوم علی علیہ السلام کا مرکزی جلوس جی-6 امام بارگاہ سے بعد نماز ظہرین برآمد ہوا، جلوس لال کوارٹر، صدر روڈ، لال مسجد سے ہوتا ہوا واپس جی سکس امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔

لاہور میں بھی یوم علی کی مناسبت سے مرکزی جلوس مبارک حویلی سے برآمد ہوگیا ہے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مغرب کے وقت کربلا گامے شاہ پہنچ کراختتام ہوگا جبکہ اس کےعلاوہ شہر بھر کی چھوٹی بڑی امام بارگاہوں سے بھی جلوس برآمد ہوں گے۔

شاور میں بھی یوم علی کا مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا امام بارگاہ عالم شاہ پر اختتام پذیر ہوگیا، جبکہ سکھر میں یوم علی کا جلوس مرکزی امام بارگاہ سے بر آمد ہوا، جو مہران مرکز اور ایوب گیٹ سے ہو کر واپس مرکزی امام بارگاہ اختتام پذیر ہوگیا۔

ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی یوم علی علیہ السلام بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔پہلا مرکزی ماتمی جلوس چاہ بوہڑ والا کاشانہ حیدر امام بارگاہ سے برآمد ہوچکا ہے۔ ملتان پولیس نے یوم علی کے حوالے سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔

یاد رہے کہ 21 رمضان 40 ہجری میں امام علی علیہ السلام کو مسجد کوفہ میں نماز فجر ادا کرتے ہوئے خوارجی ابن ملجم نے دہشتگردانہ کارروائی کرتے ہوئے شہید تھا یہ دنیا اسلام میں پہلی دہشتگردی تھی جو خانہ خدا میں کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں دنیا آج بھی خوارجیوں اور ان دہشتگردوں کیخلاف مجالس اور ماتمی جلوس کی صورت میں احتجاج کرتی ہے اور ظالموں سے اظہار براؑت کرتے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری