اردوغان: آل سعود کی جانب سے کم سے کم وقت میں قطر بحران کے حل پر اطمینان ہے


اردوغان: آل سعود کی جانب سے کم سے کم وقت میں قطر بحران کے حل پر اطمینان ہے

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے امید ظاہر کی ہے کہ آل سعود کم سے کم وقت میں قطر بحران کا حل تلاش کریں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوغان نے خطاب کرتے ہوئے قطر بحران کے بارے میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ سعودی بادشاہ سلمان بن عبد العزیز اس مسئلے کو کم سے کم ممکنہ وقت میں حل کر سکیں گے۔

ترک صدر نے گزشتہ روز بھی پرتگالی چینل آر ٹی بی سے بات کرتے ہوئے سعودی بادشاہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ رمضان ختم ہونے سے قبل ہی قطر سے اپنے معاملات حل کر لے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات مناسب نہیں کہ مسلم ممالک ایک دوسرے پر پابندیاں عائد کریں۔

قطر اور دیگر عرب ممالک کے اختلاف کو حل کرنے میں کوشاں ترکی کا کہنا ہے کہ یہ اختلاف عالم اسلام کے لئے نقصان کا باعث ہے۔

انہوں نے سعودی بادشاہ سے درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ رمضان کے ختم ہونے سے پہلے ہی ان اختلافات کو ختم کر دیں اور اگر وہ چاہیں تو یہ کام ممکن ہے۔

قطر اس وقت سعودی عرب، مصر، بحرین، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی پابندیوں کا سامنا کر رہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری