شاہ سلمان کی جانب سے یمن کے مفرور صدر سمیت پاکستانی اعلی حکام کے اعزاز میں افطار پارٹی

خبر کا کوڈ: 1439475 خدمت: پاکستان
شاہ سلمان اور ممنون

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان کی جانب سے گذشتہ روز یمن کے مفرور صدر عبد ربہ منصور ھادی، صدر پاکستان ممنون حسین اور دیگر عالمی رہنماﺅں کے اعزاز میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔

خبررساں ادارے تسنیم نے عرب ٹی وی کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ مکہ معظمہ کے قصر الصفا میں افطار پارٹی میں شاہ سلمان نے صدر ممنون حسین اور ان کے ہمراہ آنے والے اعلی حکومتی وفد کا استقبال کیا۔

اس موقع پر یمن سے فرار ہو کر آل سعود کی آغوش میں پناہ لینے والے صدر عبد ربہ منصور ھادی، کویتی پارلیمنٹ کے اسپیکر مرزوق بن علی الغانم اور دیگر عالمی رہنماﺅں نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف بھی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں  جہاں وہ روضہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمپرحاضریدیںگے، عمرہ ادا کریں گے اور  رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب میں ہی گزاریں گے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری