آیۃ اللہ نوری ہمدانی: ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر امریکہ کو منہ توڑ جواب دیا جائے


آیۃ اللہ نوری ہمدانی: ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر امریکہ کو منہ توڑ جواب دیا جائے

مرجع تقلید نے امریکہ کی فطرت میں پائی جانی والی قتل و غارت گری اور ظلم و بربریت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سب نے مشاہدہ کیا ہے کہ کس طرح امریکی سینیٹ نے ایٹمی معاہدے کی دھجیاں اڑائیں، وہ کسی بھی ملک کے حقوق کے قائل نہیں ہیں ہم اپنے حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امریکہ کی خلاف ورزیوں کے مقابلے میں خاموش نہ رہیں بلکہ ملکی وقار کی حفاظت کے لئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اہل تشیع کے مرجع تقلید حضرت آیۃ اللہ حسین ہمدانی نے کہا ہے کہ دشمن کی چالاکیوں کے مقابلے میں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے جو اختلاف پھیلانے والی بات کریں، سماج اور معاشرہ کو بانٹنے کی بات کریں اور وقت کی ضرورت اتحاد کی فضا کو ختم کریں، وہ قوم و ملت سے خیانت کر رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ایران میں ولی فقیہ موجود ہے جو اس نظام حکومت میں سرپرست کی حیثیت سے 98 فیصد آراء سے منتخب ہوئے ہیں۔

حوزہ علمیہ کے بزرگ اور ممتاز استاد نے کہا کہ بعض لوگ اپنی تقریروں میں امام خمینی اور ولی فقیہ کا مسلسل ذکر کرتے ہیں لیکن میدان عمل میں ان کے احکامات اور فرمان کی خلاف ورزی کرتے ہیں اگر ولی فقیہ کے معنی نہیں جانتے تو امام راحل کے ان دروس کا مطالعہ کریں جو آپ نے ولایت فقیہ کے عنوان سے بیان کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم حقیقی اتحاد چاہتے ہیں سب ولی فقیہ کے تابع فرمان ہوں، یہ نہیں کہ ایک تقریر میں کچھ کہیں اور کسی دوسری جگہ پر کچھ اور۔

انہوں نے کہا کہ عوام شہداء کے خون اور ملکی بقا اور سلامتی کے خلاف اٹھنے والے کسی بھی قدم کے جواب میں خاموش نہیں بیٹھے گی۔

ہم اسلامی اور انقلابی اقدار کی پائمالی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے لوگوں نے کسی سے کوئی عہد و پیمان نہیں کیا ہے لہذا اختلافات کا ذکر کرنے کے بجائے سب کو وحدت کے مرکز یعنی "رہبر معظم" کے گرد اکٹھا رہنا چاہئے۔

آیۃ اللہ حسین نوری ہمدانی نے کہا کہ امریکہ کے بارے میں خوش فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔ اس کی فطرت میں خون خرابہ، قتل و غارت گری، جرائم اور خیانت شامل ہیں۔ ہم سب نے دیکھا کہ اس نے کس طرح ایٹمی معاہدے کو اپنے پاوں تلے روند ڈالا اور وہ کسی ملک کے حقوق کو تسلیم نہیں کرتے۔

انہوں نے تاکید کی کہ ہم اپنے حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملک کے وقار اور عزت کی خاطر امریکہ کو منہ توڑ جواب دیں اور اس مسئلے پر خاموشی اختیار نہ کریں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری