پاکستانی سفارت خانے کے دو افسر لاپتہ؛ افغانستان سے تشویشناک خبر آگئی


پاکستانی سفارت خانے کے دو افسر لاپتہ؛ افغانستان سے تشویشناک خبر آگئی

افغان صوبے ننگرہار کے مرکزی شہر جلال آباد سے پاکستانی سفارت خانے کے دو افسر لاپتہ ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے ترجمان دفتر خارجہ کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ افغان صوبے ننگرہار کے مرکزی شہر جلال آباد سے پاکستانی قونصل خانے کے دو افسران براستہ ٹرک پاکستان آتے ہوئے لاپتہ ہو گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستانی سفارتی اہلکاروں کی بحفاظت بازیابی کیلئے معاملہ افغان حکام کے ساتھ اٹھایا ہے جس پر افغان حکام نے تین ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سفارتی اہلکاروں کی بازیابی کے لئے افغان حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور افغانستان کو حکام کی جلد از جلد بحفاظت بازیابی کے لئے تمام کوششیں بروئے کار لانے کا کہا ہے۔

اس کے علاوہ افغان حکام کو سفاتکاروں کی گمشدگی کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

تاہم تاحال افغان حکام کی جانب سے پاکستانی سفارتخانے کے افسران کی بازیابی کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری