افغانستان: پولیس ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے میں 5 اہلکار جاں بحق، متعدد زخمی


افغانستان: پولیس ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے میں 5 اہلکار جاں بحق، متعدد زخمی

افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیا میں پولیس ہیڈکوارٹرز پر خود کش حملے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ہیں جبکہ افغان طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے افغان وزارت داخلہ کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ پکتیا کے ضلع اسپن غر میں ایک خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی کو پولیس ہیڈکوارٹرز کے گیٹ پر دھماکے سے اڑا دیا۔

علاوہ ازیں مزید 4 حملہ آوروں نے ہیڈکوارٹرز میں گھس کر فائرنگ شروع کر دی۔

عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان چار گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ میں چاروں حملہ آور مارے گئے جبکہ افغان حکام کے مطابق پولیس کے 5 اہلکار جاں بحق  اور 9 زخمی ہوئے ہیں۔

تاہم دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پولیس ہیڈ کوارٹرز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے 100 سے زائد پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری