بھارت کا ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت


بھارت کا ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں چند لمحات قبل بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق لندن کے معروف اسٹیڈیم اوول میں آج روائیتی حریف پاکستان اور بھارت مد مقابل ہیں۔

ابھی چند لمحات قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت اس ٹورنامنٹ کا دفاعی چیمپئین ہے جبکہ پاکستان پہلی مرتبہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں آیا ہے۔

میچ کیلئے پاکستانی سکواڈ کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، اظہر علی، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، عماد وسیم، جنید خان، محمد عامر، محمد حفیظ، شاداب خان، شعیب ملک اور ہاب ریاض شامل ہیں جبکہ حتمی 11 کھلاڑیوں کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا۔ 

اسی طرح بھارتی سکواڈ کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں چندرن ایشون،جسپریت بمرا، شیکھر دھون، مہندرا سنگھ دھونی، رویندرا جدیجہ، کیدھر جادیو، دنیش کارتک، بھوینشور کمار، محمد شامی، ہردیک پانڈیا، اجنکیا ریہانے، روہت شرما، اومیشن یادیو اور یووراج سنگھ شامل ہیں جبکہ حتمی 11 کھلاڑیوں کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا۔

پاکستان ٹیم کے حوصلے کافی بلند اور اس بار وہ خود پر کسی بھی قسم کے دباؤ کو حاوی ہونے کا موقع دینے کو تیار نہیں۔

سرفراز احمد کہتے ہیں کہ ہم نے بھارت کے خلاف میچ کیلیے اپنی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

سرفراز احمد نے ٹورنامنٹ میں نوجوان کھلاڑیوں حسن علی، فخر زمان اور فہیم اشرف کی کارکردگی کو سراہا۔

ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ ہمارے پاس اٹیک کے سوا اور کوئی راستہ ہی نہیں، ہم بھارتی ٹاپ آرڈر کو جلد نشانہ بناکر مڈل آرڈر کو دباؤ میں لاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی بیٹسمینوں کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے بھارت کے مڈل آرڈر کو زیادہ موقع نہیں ملا۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ میں فائنل کا ابتدائی میچ سے کوئی موازنہ نہیں دیکھتا کیونکہ کچھ ٹیمیں زوردار آغاز کرنے کے بعد ڈھیلی پڑجاتیں ہیں اور کچھ ڈھیلے ڈھالے آغاز کے بعد شاندار کم بیک کرتی ہیں جیسا پاکستان نے کیا اور ہر کوئی پاکستان ٹیم کے ٹیلنٹ سے آگاہ ہے۔

یاد رہے کہ اسی ایونٹ میں 4 جون کوبھارت نے پاکستان کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری