کالعدم لشکر جھنگوی کے 4 دہشتگرد گرفتار: ترجمان رینجرز

خبر کا کوڈ: 1439902 خدمت: پاکستان
سندھ رینجرز

کراچی میں یوم علی علیہ السلام پر دہشت گردی کی سازش کرنےوالے کالعدم لشکر جھنگوی کے چار دہشت گردوں کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم : ترجمان رینجرز کے مطابق دہشت گردوں کو بلدیہ اور اورنگی ٹاؤن کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا،ادھر فیڈرل بی ایریا بلاک 15میں گھرسے کھدائی کے دوران مشین گن سمیت بھاری ہتھیار برآمد ہوئے ہیں ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق بلدیہ او راورنگی ٹاؤن کے علاقوں میں کارروائی کے دوران 4دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے۔

دہشت گرد یوم علی علیہ السلام کے جلوس میں خودکش حملے کی مکمل تیاری کرچکے تھے،ترجمان رینجرزکے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔

واضح رہے جمرات کو کراچی سینٹر جیل سے کالعد لشکر جھنگوی کے دو دہشتگرد جیل توڑ کر فرار ہو گئے تھے جو تاحال گرفت میں نہ آسکے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری