کولمبیا شاپنگ مال میں  دھماکہ 3 ہلاک، متعدد زخمی


کولمبیا شاپنگ مال میں  دھماکہ 3 ہلاک، متعدد زخمی

جنوبی امریکی ملک کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں بم دھماکے میں تین افراد ہلاک جبکہ 11افراد زخمی ہوگئے

خبر رساں ادارے تسنیم کو ملنے والی تفصیلات کےمطابق جنوبی امریکی ملک کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں بم دھماکے میں تین خواتین ہلاک جبکہ 11افراد زخمی ہوگئے ہیں اطلاعت کے مطابق بم شاپنگ مال میں  خواتین کے ٹوائلٹ میں رکھا گیا تھا۔

بگوٹا کے میئراینرک پنالوسا کا کہناہےکہ مرنے والوں میں سے ایک خاتون کا تعلق فرانس سے تھا۔

پولیس حکام کےمطابق دھماکے میں ہلا ک ہونے والی 23سالہ فرانسیسی خاتون جو کہ شہر کے جنوب میں واقع اسکول میں رضاکارانہ طور پر کام کرتی تھیں جبکہ دیگر دو خواتین کی عمر 27 اور 31 سال ہے تاہم ان کی اب تک شناخت نہیں ہوسکی۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز صومالیا کے دارالحکومت موغادیشو میں ریسٹورنٹ پر خودکش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں31 افراد ہلاک اور40زخمی ہوگئےتھے جکہ صومالیہ میں القاعدہ سے منسلک تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے سرکاری ملازمین اور فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری