پاکستان, سعودی عرب اور قطر میں سے کسی ایک کا انتخاب کر لے؛ شاہ سلمان کی نواز شریف کو پیشکش


پاکستان, سعودی عرب اور قطر میں سے کسی ایک کا انتخاب کر لے؛ شاہ سلمان کی نواز شریف کو پیشکش

پیر کو جدہ میں شاہ سلمان اور نواز شریف کے مابین ہونے والی ملاقات میں سعودی فرمانروا نے وزیر اعظم نواز شریف کو صاف پیشکش کی ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور قطر میں سے کسی ایک کا انتخاب کر لے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پیر کو جدہ میں شاہ سلمان اور نواز شریف کے مابین ہونے والی ملاقات میں سعودی فرمانروا نے وزیراعظم نواز شریف کو صاف پیشکش کی ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور قطر میں سے کسی ایک کا انتخاب کر لے۔

تاہم تاحال پاکستان نے کھل کر کسی ایک فریق کا ساتھ دینے کا اعلان نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب دورے کے کچھ روز بعد ہی سعودی عرب دہشتگردی کا بہانہ بنا کر نہ صرف قطر کے خلاف کھڑا ہو گیا تھا بلکہ اس نے قطر کے خلاف بائیکاٹ میں بحرین، یمن، متحدہ عرب امارات، مصر، لیبیا اور مرریشیس کو بھی شامل کر لیا۔ 

اسی زمرے میں ایک اعلی عہدےدار نے بتایا ہے کہ شاہ سلمان نے صاف اور سادہ سوال نواز شریف کے سامنے رکھا کہ آیا پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ہے یا قطر کے ساتھ؟

خطے کے ایک اور مسلم ملک ترکی نے نہ صرف کھل کر قطر کا ساتھ دیا ہے بلکہ سعودی عرب کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

تاہم پاکستان اس معاملے میں خاموشی اختیار کیئے ہوئے ہے۔

دوسری جانب بھارت اور افغانستان سے تنازعوں میں گھرے پاکستان کو امریکہ کی خاص ہمدردی حاصل نہیں ہے۔

بھارت اور افغانستان پاکستان پر پہلے ہی طالبان اور لشکر طیبہ کی حمایت کا الزام لگاتے رہتے ہیں۔

امریکہ کی نگاہ میں ان الزامات کو تقویت تب ملی جب اسے معلوم ہوا کہ بدنام زمانہ دہشتگرد تنظیم کا سرغنہ اسامہ بن لادن ایبٹ آباد میں چھپا بیٹھا ہے۔

امریکہ کو اسامہ بن لادن کی مخبری کرنے پر پاکستانی ڈاکٹر شکیل آفریدی کو 33 سال کی قید کی سزا سنائی گئی۔

اس واقعے کے کئی سال بعد پاک امریکہ تعلقات میں پھر سے بہتری آنے لگی اور سابق صدر امریکہ باراک اوبامہ نے سویلین اور عسکری امداد کی مد میں پاکستان کو ایک بلین ڈالر دینے کی تجویز دی۔

تاہم اب اگلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس امداد کو کافی کم کرنے کا سوچ رہے ہیں۔   

اگرچہ ابھی پاکستان نے واضح طور پر کسی ایک فریق کو نہیں چنا ہے تاہم اس کے حریف بھارت نے قطر کے لئے ایک قطر اور بھارت کے درمیان مال کی براہ راست ترسیل کے لیے نئی سمندری لائن کھول دی گئی ہے۔

قطر کی وزارت مواصلات اور خبر رسانی کی طرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ نئی سمندری لائن سے بھارت کی مندرا اور نہاوا شیو بندرگاہوں اور قطر کی حماد بندرگاہ کے درمیان ہفتے میں ایک بار بحری جہازوں کی آمدورفت ہو گی ۔ پہلے بحری جہاز کے ذریعے 710 کنٹینر قطر پہنچائے جائیں گے بعد میں ضرورت کے مطابق اس تعداد کو بڑھایا جائے گا ۔

دریں اثنا ترک پرچم والے بحری جہازوں کی الروویس بندرگاہ سے اور روس اور چین سمیت متعدد ممالک کی حماد بندر گاہ تک براہ راست مال لے جانے کے لیے بحری لائنوں کو بڑھانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات اور بحرین کی طرف سے قطر پر بری بحری اور فضائی پابندیاں لگانے کے بعد قطر کے لیے نئے بحری راستے کھولنے کے موضوع پر سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری