ایران کا شام میں دہشتگردوں کو زوردار تھپڑ/ سپاہ نے انتقام لے لیا


ایران کا شام میں دہشتگردوں کو زوردار تھپڑ/ سپاہ نے انتقام لے لیا

سپاہ پاسداران فورس نے شام کے علاقے دیرالزور میں تکفیری دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور کمانڈ روم پر میزائل حملہ کرکے تہران سانحے کا انتقام لے لیا.

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ بیان جو چند لمحے قبل جاری ہوا, کا متن درج ذیل ہے.

"بسم الله الرحمن الرحیم"

تہران میں 7 جون کو ہونے والے حملے جس میں 18 روزہ داروں کی شہادت واقع ہوئی اور ہمارے متعدد ہم وطن زخمی بھی ہوئے, کے بعد سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا کہ "کسی بھی پاک خون کے گرنے کا بھرپور جواب دیا جائیگا".

اس بنا پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے خداوند متعال کی مقدس ذات کی استعانت سے اور ایران کی غیور اور دشمن کا مقابلہ کرنے والی قوم, شہدا کے خاندانوں, اور حرم اما خمینی اور پارلیمنٹ سانحے میں صدمہ دیکھنے والوں کی نیابت سے, آج سپاہ کی فضائیہ نے شام کے علاقے دیرالزور میں دئشتگردوں کے کمانڈنگ روم اور کنٹرول روم سمیت ان کے ٹھکانوں کو میزائلوں کا نشانہ بنایا. 

اس کارروائی کے دوران سپاہ نے کرمانشاہ اور کردستان صوبوں سے تکفیری دہشتگردوں کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں سے درست نشانہ بنایا.
رپورٹس کے مطابق تکفیری دہشتگردوں کی زیادہ تعداد میں ہلاکتوں کے علاوہ, ان کو فوجی ساز و سامان کی تباہی سمیت وسیع پیمانے پر مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے.
اس انقلابی اقدام سے دہشتگردوں کیلئے واضح پیغام جاتا ہے; سپاہ پاسداران فورس دہشتگردوں اور ان کے علاقائی اور عالمی حامیوں کو خبردار کرتی ہے کہ ایرانی قوم کی خلاف پلید اور شیطانی اقدامات کو دہرانے کی صورت میں سپاہ پاسداران کا انقلابی غضب اور انتقام کی بھڑکتی ہوئی چنگاریاں, اس میں ملوث عناصر کو اپنے لپیٹ میں لیکر واصل جہنم کریگی.

ایران کی عظیم قوم کو اطمینان دیا جاتا ہے کہ سپاہ فورس نے اللہ کے فضل و کرم اور دیگر حساس, عسکری اور سیکورٹی اداروں سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون اور مشارکت فورملکی سلامتی اور فتنہ و فساد کو شکست دینے میں کبھی کوئی کوتاہی نہیں کی ہے اور آئندہ کیلئے بھی مناسب اقدامات پر مشتمل لائحہ عمل اختیار کریگا.

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری