لندن کی سڑکیں قتل گاہ بن گئیں؛ دہشتگرد واقعے میں 2 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی + تصاویر


لندن کی سڑکیں قتل گاہ بن گئیں؛ دہشتگرد واقعے میں 2 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی + تصاویر

برطانیہ کے دارلحکومت لندن میں ایک وین نے مسجد سے نکلنے والے لوگوں کو کچل دیا جس سے دو افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق یورپ کو عموما اور برطانیہ کو خصوصا دہشتگردی کے عفریت نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

تازہ واقعے میں شمالی لندن کے مصروف علاقے فنز بری پارک کی سیون سسٹرز روڈ پر ڈرائیور نے تراویح پڑھ کر آنے والوں پر گاڑی چڑھا دی۔

برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ فنز بری پارک مسجد کے باہر پیش آئے واقعے میں 2 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

واقعہ کے بعد پولیس نے فنز بری پارک اسٹیشن اور نواح کا علاقہ بھی سیل کر دیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وین میں تین افراد سوار تھے ۔ میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

لندن ایمبولنس سروس نے حادثے کی جگہ پر بہت سی ایمبولینسز بھجوا دیں ۔ ادھر مسلم کونسل برطانیہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وین ڈرائیور نے جان بوجھ کر گاڑی لوگوں پر چڑھائی۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے تین جون کو لندن برج پر اور اس کے پاس کے علاقے میں لوگوں پر حملہ ہوا تھا جسے پولیس نے شدت پسند حملہ قرار دیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری