آل سعود کی یمن کے نہتے عوام پر بمباری جاری، مزید 25 شہری شہید

آل سعود کی یمن کے نہتے عوام پر بمباری جاری، مزید 25 شہری شہید

یمن کے شمالی علاقے میں ہونے والے فضائی حملے کے نتیجے میں 25 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فضائی کارروائی سعودی سرحد کے قریب واقع یمن کے شمالی صوبے صعدہ کی مصروف مارکیٹ مشنق پر کی گئی۔

اس حملے میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے والی ٹیم اور عام شہریوں کو نشانہ بنا یا گیا۔

خیال رہے کہ سعودی اتحادی افواج کی جانب سے گزشتہ دو برس سے یمن کے نہتے عوام  کے خلاف زمینی اور فضائی کارروائیاں اس ملک کے باشندوں پر مشتمل انصار اللہ تنظیم کے زیرقبضہ علاقوں پر بالخصوص اور ملک کے دیگر علاقوں پر بالعموم جاری ہیں۔

یاد رہےکہ انصار اللہ  کے زیرقبضہ شہر صعدہ میں 2015 میں سعودی اتحادیوں نے سنگین بمباری کی تھی جس کے بعد اس علاقے میں اسے دوسری بڑی کارروائی کہا جارہا ہے۔

واضح رہےکہ اتحادی فوجیوں نے اکتوبر 2016 میں انصار اللہ  کے مرکز صنعاء پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جہاں 140 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری