پاکستان میں لیلۃ القدر کی عظیم اور پُربرکت رات + ویڈیو


پاکستان میں لیلۃ القدر کی عظیم اور پُربرکت رات + ویڈیو

ہزار مہینوں سے افضل رات لیلۃ القدر، جس رات اللہ تعالیٰ نے اپنی عظیم کتاب قرآن کو نازل کیا۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اس عظیم رات کو دینی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

خبر رساں ادارہ تسنیم: روایت ہے کہ حمران نے امام باقر علیہ السلام سے اللہ تعالیٰ کے قول انا انزلناہ فی لیلۃ مبارکہ کے بارے پوچھا۔ آپ علیہ السلام نے فرمایا ہاں یہ شب قدر ہے جو ہر سال رمضان کی آخری دس راتوں میں ہوتی ہے۔ پھر فرمایا شب قدر میں ایک سال تک ہونے والی ہر بات کا تعین کیا جاتا ہے، چاہے وہ بھلائی ہو یا برائی، اطاعت ہو یا معصیت، پیدائش ہو یا موت، جو کچھ اس رات مقرر کر دیا جاتا ہے وہ حتمی ہوتا ہے اور وہی اللہ کی مشیت ہوتی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری