سپاہ کے میزائل حملے میں داعش کے اہم کمانڈر کی ہلاکت

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے گزشتہ شب کے حملے میں داعش کے اہم کمانڈروں میں سے ایک ہلاک ہوگیا ہے۔

سپاہ کے میزائل حملے میں داعش کے اہم کمانڈر کی ہلاکت

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شام کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شام کے علاقے دیرالزور پر ہونے والے ایران میزائل حملے کے نتیجے میں داعش کا ایک اہم کمانڈر بھی ہلاک ہوا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ اس کمانڈر کا نام "سعد الحسینی" المعروف "ابو سعد" تھا جس کا تعلق سعودی عرب سے بتایا جا رہا ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری