سپاہ کے ہاتھوں دہشتگرد تنظیم "انصارالفرقان" کا سرغنہ بھی واصل جہنم

انصار الفرقان کا سرغنہ سپاہ کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں واصل جہنم ہوا۔

سپاہ کے ہاتھوں دہشتگرد تنظیم "انصارالفرقان" کا سرغنہ بھی واصل جہنم

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سپاہ پاسداران کی قدس بریگیڈ کے جوانوں کے ساتھ سیستان و بلوچستان کی قصرقند کی پہاڑیوں میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران دہشتگرد تنظیم انصارالفرقان کا سرغنہ واصل جہنم ہوگیا ہے۔

اس بین الاقوامی دہشتگرد اور اس کے چار ساتھیوں کی لاشیں سپاہ پاسداران کے قبضے میں ہیں۔ 

سپاہ پاسداران فورس گذشتہ 25 سالوں سے تخریبی کارروائیوں میں ملوث اس تکفیری ٹولے کے تعاقب میں ہے۔

انصارالفرقان کے سربراہ جلیل قنبر زہی کو عرب ممالک سے مالی امداد ملتی تھی نیز یہ دہشتگرد ایران کو نقصان پہنچانے کے لئے افغانستان میں تعینات امریکی فوجی افسران سے کئی ملاقاتیں بھی کر چکا تھا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق مالک ریگی کا جند الشیطان، جیش الظلم، اور دیگر کئی دہشتگرد تکفیری ٹولے بھی اسی کی پشت پناہی اور سازشوں سے پھلے پھولے ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری