پاک بحریہ کے اہلکاروں پر حملہ؛ 2 شہید 3 زخمی

خبر کا کوڈ: 1441606 خدمت: پاکستان
پاک بحریہ

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق جیونی میں پاک بحریہ کی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 2اہلکار شہید جبکہ3اہلکار زخمی ہوگئے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے پاکستان بحریہ کے ترجمان  کے جاری کردہ بیان کے حوالے سے خبر دی ہے کہ دہشتگردوں کے اچانک حملے سے پاکستان بحریہ کے 2 اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق  بحریہ کے  اہلکار جیونی سٹی سے افطار لے کر جارہے تھے کہ 2 موٹر سائیکل پر سوار 4 مسلح افراد نے گھات لگا کر ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

شرپسندوں  کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان بحریہ نے ماہ مبارک میں شرپسندوں کی بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری