آستانہ مذاکرات کو جاری رکھنے پر تاکید/ اگلا دور 5 جولائی کو ہوگا


آستانہ مذاکرات کو جاری رکھنے پر تاکید/ اگلا دور 5 جولائی کو ہوگا

شام کے مسئلے پر ایران، روس اور ترکی نے مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران، روس اور ترکی کے مشترکہ تعاون سے شامی امن مذاکرات کا اگلا دور5 جولائی کو قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقد ہوگا۔

روسی دفترخارجہ نے آستانہ عمل کے اگلے دور کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آستانہ عمل کے تحت شام امن مذاکرات کی آئندہ نشست کے لئے تمام اقدامات کئے گئے ہیں.

اس بیان کے مطابق، آیندہ مذاکراتی نشست میں شام کی صورتحال اور گزشتہ مذاکرات میں طے پانے والے معاہدوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا.

واضح رہے کہ ایران، روس اور ترکی کی مشترکہ حکمت عملی کے تناظر میں شام امن مذاکرات کے چار دور منعقد کئے جاچکے ہیں جس میں اس عمل کے تین بانی ممالک کے علاوہ شامی حکومت اور مخالفین کے نمائندے اور اقوام متحدہ کے ایلچی شریک تھے.

شام امن مذاکرات پر آستانہ عمل کے چوتھے دور میں شریک اسلامی جمہوریہ ایران،روس اور ترک وفود کے سربراہوں نے شام کے چار علاقوں میں امن زون کے قیام کے حوالے سے معاہدے پر دستخط  بھی کئے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری