ماموستا خالدی: سپاہ کا میزائل حملہ، داعش کو دندان شکن جواب/ ایران کسی بھی تجاوز کا منہ توڑ جواب دیتا ہے


ماموستا خالدی: سپاہ کا میزائل حملہ، داعش کو دندان شکن جواب/ ایران کسی بھی تجاوز کا منہ توڑ جواب دیتا ہے

دیواندرہ کے امام جمعہ کا کہنا ہے کہ سپاہ کا میزائل حملہ ایرانی قوم کے اتحاد اور وحدت کا منہ بولتا ثبوت اور داعش اور اس کے حامیوں کو دندان شکن جواب تھا۔

سنندج میں خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے دیواندرہ کے امام جمعہ انقلاب اور نظام کی عظمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کا اسلامی نظام نہ صرف ایرانیوں بلکہ خطے کے تمام آزاد اقوام اور دنیا کے مستضعفین اور مظلوموں کو حوصلہ بخشتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انقلابی اسلامی کی سپاہ پاسداران فورس کی خطے میں قدرتمندانہ اور ہوشمندانہ موجودگی درحقیقت ایران اور دیگر ممالک کی عزت و آبرو اور ان کی ناموس کی حفاظت کرنے کی علامت ہے۔

اہلسنت امام جمعہ کا کہنا تھا کہ یہ میزائل حملہ ان عناصر کیلئے ایک واضح جواب ہے جو ایران کی سلامتی پر ضرب لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس دندان شکن جواب کا مطلب یہ ہے کہ اگر دہشتگرد اور ان کے حامی ایران مخالف کوئی اقدام اٹھانا چاہتے ہیں تو ان کو ایران کے میزائل حملوں کا سامنا کرنا پڑیگا۔

ماموستا خالدی نے مزید کہا: سپاہ پاسداران کا یہ حملہ ایران کی فوجی اور میزائل صلاحیتوں کی محض ایک چھوٹی سی جھلک تھی اور ان ممالک کیلئے جو ایران کے ساتھ دشمنی رکھتے ہیں، کیلئے وارننگ ہے اور اگر کسی بھی قسم کا قدم اٹھانا چاہتے ہیں تو یہ جان لیں کہ اس کا جواب اس حملے سے بدتر ہوگا۔

انہوں نے اس بیان کیساتھ کہ ایران کسی بھی تجاوز کا منہ توڑ جواب دیتا ہے، کہا: سپاہ پاسداران کا شام کے علاقے دیرالزور میں داعش کے مرکز پر حملہ دہشتگردوں پر کاری ضرب اور ان کیلئے کافی جانی و مالی نقصان کا سبب بنا تاہم اگر اس کے بعد کوئی چھوٹی سی حرکت بھی کی گئی تو اس کا جواب اس سے کہیں زیادہ خطرناک، مضبوط اور فیصلہ کن ہوگا۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری