قطر کا بائیکاٹ، امریکی صدر کے سعودی دورے کا نتیجہ ہے، جماعت اسلامی پاکستان


قطر کا بائیکاٹ، امریکی صدر کے سعودی دورے کا نتیجہ ہے، جماعت اسلامی پاکستان

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر نے کہا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ سعودی عرب کے دورے کے بعد عرب ریاستوں کی جانب سے قطر کا بائیکاٹ عالم اسلام کا اتحاد ختم کرنے کی سازش ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اسداللہ بھٹو نے واضح کیا ہے کہ قطر کا بائیکاٹ امریکی صدر کے حالیہ سعودی عرب کے دورے کا ثمر ہے۔

انہوں نے قطر بائیکاٹ کو امریکہ کی گھناونی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ عربوں کے آپس میں تناو اور کشیدگی کا سب سے بڑا فائدہ اسرائیل کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یمن اورشام پر جنگ مسلط کرنا شیعہ سنی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی سازش ہی کی ایک کڑی ہے۔

ان کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کا مقصد دنیا بھر میں مسلمانوں کو تقسیم کر دینا ہے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر نے یہ بھی کہا کہ دنیا کے سامنے اسلام اور مسلمانوں کا چہرہ مسخ کر کے پیش کرنے کے لئے ہی داعش جیسی دیگر دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کی جا رہی ہے۔

ان کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کا مقصد مسلمانوں کو آپس میں لڑانا، ان کے اتحاد کو ختم کرنا اور ان کو کمزور کرنا ہے۔

انہوں نے ان تمام سازشوں کو نالام بنانے کے حل کو مسلمانوں کے اتحاد میں پوشیدہ قرار دیا نیز شانہ بشانہ دشمن سے مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری