مسلمان حکمرانوں کی یرغمالی، اسرائیل کے عزائم میں اضافے کا سبب

مسلمان حکمرانوں کی یرغمالی، اسرائیل کے عزائم میں اضافے کا سبب

عظمت بیت المقدس سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کے نمائندے نے کہا کہ عالمی سامراجی قوتوں نے مسلمان حکمرانوں کو یرغمال بنا رکھا ہے جس کے نتیجہ میں اسرائیل کے ناپاک عزائم بڑھتے ہی چلے جا رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یوم القدس کمیٹی سندھ کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب میں عظمت بیت المقدس سیمینار منعقد کیا گیا جس میں شیعہ، سنی علماء کرام، پروفیسرز اور دانشور حضرات نے شرکت کی۔

ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کے نمائندے نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے اصغریہ اور القدس کمیٹی سندھ کے زیر اہتمام ’’عظمت بیت المقدس سیمینار‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام اہل فلسطین کے ساتھ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جن مقاصد اور اہداف کے لیے بنایا گیا تھا ان سے کھلا انحراف کیا جارہا ہے پاکستان سے عوام کو جو توقعات تھیں وہ پوری نہیں ہوئیں۔ ملک میں جمہوریت صرف نام کی ہے، لیکن حقیقی جمہوریت موجود نہیں ہے۔

سیمینار سے ڈاکٹر زاہد علی زاہدی، استاد اخلاق احمد اخلاق، پروفیسر وحید قریسی (جماعت اسلامی) اور دیگر نے خطاب کیا۔

مقررین کا کہنا تھاکہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، جو اپنے غاصبانہ قبضے کے ذریعے اہلِ فلسطین کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کررہی ہے۔ فلسطین و کشمیر پر اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہیں ہورہا۔  غیر مسلموں کی بے غیرتی و بے حسی تو ہے ہی انتہا پر، ہمارے مسلم حکمرانوں کی خاموشی اوربے حسی بھی شرمناک ہے۔ عالم اسلام کو لسانی بنیادوں پر تقسیم کیا جارہا ہے، ایسے میں ملت اسلامیہ کو اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری