ماموستا خدائی: ایران کا میزائل حملہ بروقت تھا / سپاہ کے دندان شکن جواب پر تمام مسلمانوں کو فخر ہے

سنندج کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ داعش کے ٹھکانوں پر سپاہ کا حملہ بہترین اور لاجواب تھا، دہشت گردوں نے ایران کے روزہ دار مسلمانوں اور اسلامی جمہوریہ کے بانی کے مزار پر ناحق حملہ کیا تھا۔

ماموستا خدائی: ایران کا میزائل حملہ بروقت تھا / سپاہ کے دندان شکن جواب پر تمام مسلمانوں کو فخر ہے

خبر رساں ادارے تسنیم سے بات کرتے ہوئے سنندج کے اہلسنت امام جمعہ ماموستا خدائی نے کہا کہ اگر ایران دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب نہ دیتا تو دہشتگرد تنظیمیں خوش فہمی کا شکار رہتیں۔

ماموستا خداَئی نے کہا کہ ایرانی عوام سپاہ کے اس دندان شکن جواب پر فخر محسوس کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم خدا سے دعا گو ہیں کہ وہ ایران کو عزت و سربلندی اور ملک و انقلاب کے دشمنوں کو ذلت نصیب کرے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی انٹرویو خبریں
اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری