برسلز میں پولیس نے فائرنگ کر کے خودکش حملہ آور کوہلاک کر دیا


برسلز میں پولیس نے فائرنگ کر کے خودکش حملہ آور کوہلاک کر دیا

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں سیکورٹی فورسز نے ایک خودکش حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جس پر شبہ تھا کہ وہ خودکش حملہ آور ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق برسلز کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش حملہ آور کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز حرکت میں آگئیں اور ایک مشتبہ شخص کو حصار میں لے لیا۔

سینٹرل ٹرین اسٹیشن کے قریب دھماکہ ہونے کے بعد فوجی اہلکار نے ایک خودکش حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملہ آور نے گھیرے میں آنے کے بعد اپنے سوٹ کیس میں موجود بارودی مواد کو دھماکے سے اڑا دیا جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کر کے دہشتگرد کو ہلاک کر دیا۔

واقعہ کے بعد ریلوے اسٹیشن کو خالی کر والیا گیا جبکہ فورسز نے پورے علاقے کو سیل کردیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 22 مارچ کو برسلز کے ایئر پورٹ پر 2 اور میٹرو اسٹیشن پر ایک خودکش دھماکہ ہوا تھا جس میں 35 افراد ہلاک ہوگئے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری