تسنیم نیوز ایجنسی میں دستاویزی فلم "آزادی" کی رونمائی

خبر کا کوڈ: 1442839 خدمت: ایران
رونمایی از مستند آزادی

خبر رساں ادارے تسنیم کے مرکزی دفتر میں رضا فرہمند اور کمیل سہیلی کی ڈائریکشن اور حسین افشار کی پروڈکشن میں بننے والی ڈاکیومینٹری فلم "آزادی" کی تقریب رونمائی منعقد کی گئی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے تہران میں واقع مرکزی دفتر میں رضا فرہمند اور کمیل سہیلی کی ڈائرکشن اور حسین افشار کی پروڈکشن میں بننے والی دستاویزی فلم آزادی کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔

اس فلم کی تقریب رونمائی میں ڈائریکٹر رضا فرہمند محمد اللہ قلی، فلم کے پروڈیوسر کے نمائندے احمد شفیعی اور دیگر موجود تھے۔

اس 50 منٹ کی ڈاکیومینٹری فلم کو 34ویں "فجر" اور چھٹے "حقیقت" فیلم فیسٹیول سمیت دیگر فلمی فیسٹیولز میں بھی بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

اس فلم میں شمالی ایشیا اور یورپ سے سردی کے موسم میں فریدون اور میانکالا کے تالابوں میں آنے والے پرندوں کے بہیمانہ قتل اور شکار کو دکھایا گیا ہے۔

اس فلم میں کام کرنے والے علاقے کے شکاریوں اور کسانوں میں اچھا اثر و رسوخ رکھنے کے سبب اس بات میں کامیاب رہیں کہ پرندوں کے قتل اور شکار کرنے کے مختلف اور پوشیدہ اسباب کو بیان کر سکیں اور ختم ہونے کے دہانے پر کھڑے پرندوں اور اس شعبے میں محکمہ ماحولیات کے کردار سے پردہ اٹھائے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری