عرق گلاب انسانی صحت کے لیے کس قدر مفید ہے؟ حیران کن تحقیق


عرق گلاب انسانی صحت کے لیے کس قدر مفید ہے؟ حیران کن تحقیق

گلاب کو پھولوں کا بادشاہ سمجھا جاتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ اس کا استعمال جراثیم سے پاک کرنے اور ڈپریشن سے نجات کے لیے بھی ہوتا ہے۔

خبر رساں ادارہ تسنیم: اس پھول سے نکلنے والا عرق گلاب جلد کو صحتمند اور دلکش بنانے کا ایک سستا ترین طریقہ بھی ہے۔ عرق گلاب کا استعمال صدیوں سے چلتا آیا ہے اور آج بھی کئی کاسمیٹک مصنوعات میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔

چونکہ اس میں انفیکشن سے بچانے، جراثیم کش اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات موجود ہیں لہٰذا یہ ہر اقسام کی جلد کے لیے کارآمد ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق گلاب کی پتیوں میں موجود مٹھاس اور قدرتی آئل نمی کو جلد میں برقرار رکھتا ہے جس سے چہرہ ہموار اور نرم ہوجاتا ہے، بالکل گلاب کی خوبصورت پتیوں کی طرح۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عرق گلاب کو لے کر اس کے چند قطرے کسی بھی کلینر اور موئسچرائزر میں ٹپکائیں اور پھر استعمال کریں۔

اس کی مہک اعصابی نظام کو پرسکون بنائے گی جبکہ عرق گلاب کی انفیکشن سے بچانے والی خصوصیت جلد میں ہائیڈروجن کے لیول کو بحال کریں گی۔

اسی طرح جراثیم کش ہونے کی وجہ سے ہلکی مہک والا عرق گلاب چہرے پر جم جانے والی آلودگی، گردوغبار وغیرہ کو بھی صاف کردیتی ہے جبکہ جلد نمی سے محروم بھی نہیں ہوتی۔

اس طرح یہ مساموں کو بھی کھلنے والا عرق ہے اور اس میں سے کچرے کو صاف کرتا ہے جس سے جلد کی لچک بھی بحال رہتی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری