امریکہ نے بھارت کو افغانستان کا سب سے بااعتماد اتحادی قرار دیدیا


امریکہ نے بھارت کو افغانستان کا سب سے بااعتماد اتحادی قرار دیدیا

پینٹاگون نے کانگریس کو اپنی شش ماہی رپورٹ میں اس بیان کیساتھ کہ بھارت خطے میں افغانستان کا سب سے بااعتماد اتحادی ہے، کہا ہے کہ اس ملک نے افغانستان میں ڈیم اور پارلیمنٹ کی عمارت بنانے سمیت بڑے بڑے ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پینٹاگون نے کانگریس کو ڈونلڈ ٹرمپ حکومت کی پہلی شش ماہی رپورٹ میں بھارت کو افغانستان کا سب سے بڑا بااعتماد اتحادی قرار دیا ہے۔

اس رپورٹ میں آیا ہے کہ بھارت افغانستان کے فوجی افسران کو تربیت دیتا ہے، سالانہ تقریبا 130 افغان فوجی بھارتی اکیڈمیوں سے تربیت حاصل کرتے ہیں۔

پینٹاگون کی رپورٹ کے مطابق بھارت خطے میں افغانستان کا سب سے بااعتماد اتحادی اور اس ملک کے ترقیاتی منصوبوں اور امداد میں سب سے بڑا شراکت دار ہے۔

پینٹاگون کے مطابق ان ترقیاتی منصوبوں میں بھارت-افغانستان دوستی کے نام سے ڈیم، پارلیمنٹ عمارت کی ساخت اور دیگر شہری منصوبے شامل ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق جو دسمبر 2016 سے مئی 2017 سے متعلق ہے، کہا گیا ہے کہ اگرچہ بھارت نے افغانستان کے ساتھ سیکورٹی لحاظ سے کم تعاون کیا ہے تاہم اس میں چھار «Mi-35» ہیلی کاپٹر قابل ذکر ہیں۔

پینٹاگون نے مزید لکھا ہے کہ مئی 2016 میں بھارت، ایران اور افغانستان کے درمیان چابہار معاہدہ طے پایا جس کی وجہ سے یہ بندرگاہ افغانستان کو وسطی ایشیائی ممالک اور پاکستان کو عبور کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری