دہشتگردی کا خدشہ / پاک فوج اور رینجرز کی وردیوں کی خرید و فروخت پر پابندی

خبر کا کوڈ: 1443177 خدمت: پاکستان
فوجی وردی

ملک میں دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر پاک فوج اور رینجرز کی وردیوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر وزارت داخلہ نے ملک میں پاک فوج اور رینجرز کی وردیوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

وزارت داخلہ نے پاک فوج اور رینجرز سے مماثلت رکھنے والی وردیوں کی خرید و فروخت پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ فورسز کی وردیاں یا ان سے ملتے جلتے ڈیزائن کے ٹراؤزر بیچنے والے دکانداروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

اس فیصلے پر لوگوں کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔

جہاں بیشتر عوام کی جانب سے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے وہیں اکثر دکانداروں نے اس پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری