ایک دن قدس پھر سے مسلمانوں کا ہوجائیگا / قدس اسلامی مسئلہ ہے

ایک دن قدس پھر سے مسلمانوں کا ہوجائیگا / قدس اسلامی مسئلہ ہے

مرجع تقلید نے کہا کہ یوم القدس کے موقع پر تمام مسلمان ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر عالم انسانیت کو دعوت دیں تاکہ یہ مقدس سرزمین مسلمانوں کو واپس مل جائے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مدرسہ حجتیہ کی مسجد میں منعقدہ جلسہ تفسیر قرآن میں صحافیوں کی موجودگی میں آیۃ اللہ جعفر سبحانی نے فرمایا کہ ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کو امام خمینی رہ نے یوم القدس قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی یوم قدس کے موقع پر تمام مسلمان ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر عالم بشریت کو دعوت دیں تاکہ یہ مقبوضہ سرزمین پھر سے مسلمانوں کو واپس مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی غلطی جو کی گئی وہ یہ کہ شروع میں مسئلہ قدس کو اسلامی نہیں بلکہ عربی مشکل بتا کر پیش کیا گیا جس سے کئی مشکلات رونما ہوئیں لیکن امام راحل کا نظریہ تھا کہ یہ مشکل عربی نہیں بلکہ اسلامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مسئلے میں تمام مسلمان شریک ہیں۔ بیت المقدس مسلمانوں کا پہلا قبلہ ہے۔ رسول اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے 17 ماہ تک بیت المقدس کی طرف رخ کر کے نماز ادا کی ہے۔ اس لئے مسلمانوں کے قبلہ اول کو آزاد ہونا چاہئے اور یہ کام عالمی سطح پر مسلمانوں کی ایک بیدار تحریک کی بدولت ہی ممکن ہے۔

آیۃ اللہ جعفر سبحانی نے فرمایا کہ ہمیں یقین ہے کہ ایک روز بیت المقدس پھر سے مسلمانوں کا ہو جائے گا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری