عراقی فوج کی داعش کے نام نہاد دارالحکومت کی جانب پیشقدمی/ وہابی دہشتگردوں نے مسجدالنوری کو شہید کردیا+ ویڈیوز


عراقی فوج کی داعش کے نام نہاد دارالحکومت کی جانب پیشقدمی/ وہابی دہشتگردوں نے مسجدالنوری کو شہید کردیا+ ویڈیوز

عراقی فورسز مغربی موصل میں پیشقدمی کرتے ہوئے داعش کے نام نہاد دارالخلافہ مسجد النوری کے قریب پہنچ گئے ہیں جبکہ وہابیوں نے تاریخی مسجد النوری کو دھماکوں سے اڑا کر شہید دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراق کے وفاقی پولیس کے کمانڈر حافظ جلیس الطامی نے کہا ہے کہ عراقی فورسز داعش کے نام نہاد دارالحکومت سے صرف ایک سو پچاس میٹر کے فاصلے پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراقی فورسز نے باب الطوب علاقے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور وہ باب البیض کے علاقے میں داخل ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے شہر موصل میں واقع نوری مسجد کو بم دھماکوں سے اڑا کر شہید کردیا ہے۔

واضح رہے کہ داعش کی خبررساں ایجنسی اعماق نے کہا ہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے النوری مسجد پر بمباری کی ہے جبکہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسجد کو کسی فضائی بمباری سے نہیں بلکہ دھماکہ خیز مواد کے ذریعے اڑا کر شہید کردیا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری