عین ترما اور جوبر میں شامی افواج کی پیش قدمی / دمشق میں داعش کی مارٹر گولوں سے بمباری


شامی ذرائع نے خبر دی ہے کہ جہاں شامی فوج نے عین ترما اور جوبر میں پیش قدمی کی ہے وہیں وہابی دہشتگرد تنظیم داعش نے دمشق میں مارٹر گولوں سے شدید بمباری کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق دمشق کے شمال مشرق میں واقع جوبر اور عین ترما میں فوج اور دہشتگردوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ فوج نے جوبر، عین ترما، زملکا اور عربین میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کرتے ہوئے شدید بمباری کی ہے۔

شامی فوج نے دہشت گرد تنظیم جبھۃ النصرہ کے قبضے سے 15 اہم عمارتوں کو آزاد کراتے ہوئے عین ترما کے باغوں کی طرف پیش قدمی شروع کی ہے۔

فوجی ذرائع کے مطابق جہاں فوج کا ہدف عین ترما اور جوبر کی مکمل آزادی ہے وہیں دہشتگردوں کے پاس دو سے زیادہ راستے نہیں ہے پہلا ہلاکت اور دوسرا شمالی شام میں واقع ادلب کی جانب فرار۔

شامی افواج نے گزشتہ روز جوبر، عین ترما اور عربین و زملکا پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لئے دہشتگرد تنظیموں النصرہ فرنٹ اور فیلق الرحمان پر فضائی حملہ کرتے ہوئے شدید بمباری کی تھی۔

شامی افواج دارالحکومت کے چاروں اطراف سے پر امن انداز میں آزدی کی مہم چلائے ہوئے ہیں جس میں القابون اور تشرین کی آزادی کے بعد دمشق کے مشرق میں صرف جوبر کا علاقہ رہ گیا ہے جو تاحال دہشتگرد تنظیموں کے قبضے میں ہے۔

یاد رہے کہ ان علاقوں میں النصرہ فرنٹ کی موجودگی کے سبب انہیں پر امن علاقوں میں شمار نہیں کیا جاتا۔

دمشق کے مشرق میں فوجی کارروائیوں سے گھبرا کر مشرقی غوطہ میں موجود دہشتگردوں نے پرانے دمشق کے البرامکه، المزه، العباسیین،‌ المالکی،‌ السبع بحرات،‌ جرمانا و الدویلعه جیسے علاقوں میں ایک بار پھر عام لوگوں پر مارٹر حملے شروع کر دئے ہیں۔