سعودی عرب کے نئے ولیعہد کو بیعت کے دوران طمانچہ پڑتے پڑتے رہ گیا + ویڈیو

خبر کا کوڈ: 1443634 خدمت: دنیا
محمد بن سلمان

سعودی عرب کے ایک شہزادے نے نئے ولیعہد محمد بن سلمان کو دھمکی دیتے ہوئے سخت الفاظ میں اعتراض کیا جبکہ گارڈز نے ان کو زبردستی پیچھے ہٹادیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیو میں بخوبی دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سعودی شہزادے نے محمد بن سلمان کے قریب آکر انہیں مخاطب ہوکر دھمکی دی اور بن سلمان کے گارڈز نے شہزادے کو زبردستی پیچھے دھکیل دیا۔

واضح رہے کہ سعودی شہزادے کے ساتھ اس حرکت کے بعد کیا ہوا، اس سلسلے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ نئے ولیعہد کے منتخب ہونے سے قبل سعودی شاہی خاندان میں بغاوت کے امکانات ظاہر کئے جارہے تھے لیکن اس ویڈیو کے وائرل ہونے سے شاہی خاندان میں پھوٹ کے امکانات واضح ہوگئے ہیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری