بھارتی فوج نے کشمیریوں کی عید خون سے رنگ دی

بھارتی فوج نے کشمیریوں کی عید خون سے رنگ دی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے جہاں عید سے فقط چند روز قبل مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی پامالی مسلسل جاری ہے۔

تازہ واقعے میں قابض فوج نے پلوامہ کے علاقے کاکاپورہ میں فائرنگ کر کے مزید تین کشمیریوں کو شہید کر دیا جس کے بعد 2روز کے دوران شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 5 تک جا پہنچی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے معصوم کشمیریوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تینوں افراد شہید ہوئے، گزشتہ روز بھی دو کشمیریوں کو شہید کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ قابض فوج کی فائرنگ کی آواز، بھارت کے قہقہے، انسانیت کے نالے، پاکستان کا احتجاج اور کشمیریوں کی آہ و فغاں میں سے کچھ بھی اسلامی  تعاون تنظیم (او آئی سی) کا سویا ہوا ضمیر جگانے میں تاحال ناکام رہا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری