ہلمند: کار بم دھماکے میں 24 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی


ہلمند: کار بم دھماکے میں 24 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی

افغانستان کے صوبے ہلمند میں کابل بینک کے قریب کار دھماکے سے 24 افراد شہید جبکہ 50سے زائد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند کے شہر لشکر گاہ میں کابل بینک کے قریب کار دھماکے سے 24 افراد شہید جبکہ 50سے شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں افغان فوج کے جوان بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند کے شہر لشکر گاہ میں کابل بینک کے قریب بارود سے بھری گاڑی میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 24 افراد شہید جبکہ 50سے زائد شدید زخمی ہو گئے۔

دھماکے کے فوری بعد افغان سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ امدادی ٹیمیں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ تاحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ طالبان اور داعش ماضی میں ایسے بینکوں کو نشانہ بنا چکے ہیں جہاں سے فوجی اور سرکاری ملازمین تنخواہ وصول کرتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری