آیۃ اللہ جوادی آملی: داعش کو سپاہ کا جواب بہترین اور مضبوط دفاع/ دوسرے عبرت حاصل کریں


آیۃ اللہ جوادی آملی: داعش کو سپاہ کا جواب بہترین اور مضبوط دفاع/ دوسرے عبرت حاصل کریں

آیۃ اللہ جوادی آملی نے ایک بیان میں داعش پر سپاہ کے جوابی حملے کو بہترین اور مضبوط دفاع قرار دیتے ہوئے کہا کہ یوم القدس کی ریلی میں شرکت کرنا ملک اور عالم اسلام کی سلامتی کی ضامن ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق آیۃ اللہ جوادی آملی نے تہران میں داعش کے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سپاہ کے دنداںشکن جواب کو بہترین اور مضبوط دفاع سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ دوسرے عناصر سپاہ کے اس اقدام سے عبرت حاصل کریں گے اور وہ اسلامی جمہوریہ ایران کو لالچی نظروں سے نہیں دیکھیں گے۔

انہوں نے اپنے بیان میں خداوند متعال کی حمد و ثنا و محمد و آل محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر درود و سلام کے بعد ماہ مبارک رمضان کی برکت و فضیلت بیان کی اور اس کے بعد فرمایا کہ دہشتگرد کبھی اپنے مذموم اہداف تک نہیں پہنچ سکیں گے۔ دہشتگردی اور قتل و غارت گری ناکام لوگوں کا شیوہ ہے۔ انشاء اللہ تہران دہشت گردانہ حملوں می شہید ہونے والے افراد شہدائے اسلام کے ساتھ محشور ہوں اور دہشتگردوں سے خداوند متعال شدید انتقام لے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سپاہ کے بہترین اور سنگین انتقام کے بعد انشاء اللہ ہمارے دشمن متوجہ ہونگے اور عبرت حاصل کریں گے کہ وہ ایران کی طرف غلط نظروں سے نہ دیکھیں۔

آیۃ اللہ جوادی آملی نے تاکید کی کہ قدس ریلی میں شرکت ملک کی داخلی سلامتی کا باعث بھی ہے اور اسلامی دنیا کے امن و امان میں بھی مثبت کردار ادا کرتی ہے۔ ان ریلیوں میں شرکت کرنا فلسطین کے مظلوم عوام کی حفاظت کی ضمانت اور غاصب اسرائیل کی ذلت اور اس کے جرائم کی مخالفت اور مذمت بھی۔

انہوں نے کہا کہ ان ریلیوں میں شریک ہونا اس جہان کے حقیقی وارث کے ظہور کی راہ بھی آسان کرتی ہے۔ امید ہے کہ انشاء اللہ ایسا ہی ہو۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری