بھارت کی تنگ نظری پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اظہار تشویش


بھارت کی تنگ نظری پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اظہار تشویش

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں ان 19 افراد کی فوری رہائی پر زور دیا ہے جنہیں چمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر گرفتار کیاگیا تھا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان میں ان گرفتاریوں کو بھارت میں اظہار رائے پر پابندی کی ایک اور پریشان کن علامت قرار دیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں پاکستان کی جیت پر نوجوانوں کی گرفتاری پرشدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی حمایت کرنا کوئی جرم نہیں ہے، بھارت سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرے۔

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان کی جیت کاجشن منانے پرگرفتار بھارتی نوجوانوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈائریکٹر ایمنسٹی انڈیا پروگرام کا کہنا تھا کہ مخالف ٹیم کی جیت پرخوشیاں منانےوالوں کوپکڑنا آزادی اظہارکے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

کسی اسپورٹس ٹیم کو سپورٹ کرنا ہر شخص کی ذاتی مرضی ہے۔

پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرناکوئی جرم نہیں، نئی دہلی گرفتار نوجوانوں کو غدار قرار دے کر کھیل میں سیاست کو گھسیٹ رہا ہے جو کہ سپورٹس مین سپرٹ کی خلاف ورزی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے پندرہ افراد کو مدھیہ پردیش اور چار افراد کو کرناٹک سے گرفتار کیا گیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری