آل سعود کے مخالف انقلاب کی آمد آمد ہے


آل سعود کے مخالف انقلاب کی آمد آمد ہے

ال سعود کے خلاف ایک علمی شخصیت کا کہنا ہے کہ آل سعود کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے انقلاب آنے والا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق آل سعود کے مخالف ایک دانشور شخصیت سعد ادوسری نے سعودی عرب کے نئے ولی عہد محمد بن سلمان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آل سعود کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے والا انقلاب لازمی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیج پر محمد بن سلمان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ آل سعود کو نیست و نابو د کرنے والا انقلاب آنے ہی والا ہے اور خودسر مرغ کی وجہ سے یہ کام ہوگا؛ منتظر رہو اور دیکھو۔

انہوں نے کہا کہ یمن پر چڑھائی نے اس خودسر مرغ کو ولی عہدی اور وزارت خارجہ کے عہدہ تک پہنچایا اور قطر کی ناکہ بندی نے تخت و تاج تک پہنچنے کے اس کے راستے اور آسان کر دئیے۔

اگر لوگوں نے قیام نہ کیا تو حجاز کے راہ میں اور بہت سے دردناک واقعے رونما ہونے ہیں اگر لوگ موجودہ صورت حال کو بدلنے کے لئے جلد ہی کوئی اقدام نہیں کرتے تو ملک کے سامنے کئی جنگیں اور خطرناک حادثے سر اٹھائے کھڑے ہیں۔

سعودی شاہ کے بیٹے اور ملک کے وزیر خارجہ محمد بن سلمان نے اپنے باپ سلمان کی مدد سے ملک کے ولی عہد محمد بن نائف کو ان کے مقام سے برطرف کرتے ہوئے خود سعودی عرب کی ولی عہدہ سنبھالی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری