عالمی یوم قدس امت مسلمہ کے باہمی اتحاد کا بہترین دن


عالمی یوم قدس امت مسلمہ کے باہمی اتحاد کا بہترین دن

مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخہ عز الدین قسام کے ترجمان نے کہا کہ عالمی یوم قدس عالم اسلام میں باہمی اتحاد کا بہترین موقع ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حماس کی فوجی شاخہ عز الدین قسام کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا عالمی یوم قدس کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت ہو چلا ہے کہ عالم اسلام اپنے داخلی اختلافات کو بھلاتے ہوئے غاصب صیہونیوں کے قبضہ کو ختم کرے ۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر لکھآ کہ جو مسئلہ عالم اسلام میں وحدت اور اتحاد کا سبب بن سکتا ہے وہ مسئلہ فلسطین اور قدس ہے، اور عالمی یوم قدس کی اہمیت اسی امر میں پوشیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی یوم قدس اتحاد بین المسلمین کا بہترین اور موقع اور غاصب صیہونیوں کے قبضہ کوختم کرنے کی حکمت عملی درست کرنے کا بہترین موقع ہے۔

انہوں نے اس روز فلسطینی قوم کی حمایت اور احتجاج کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عالم اسلام کی سرکردہ شخصیات سے کذارش کی ہے کہ وہ اس دن کو خاص بنائیں۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری