بوگدانوف: روس، ترکی اور ایران میں امن زون کے قیام کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں


بوگدانوف: روس، ترکی اور ایران میں امن زون کے قیام کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں

روسی وزیر خارجہ کے معاون نے کہا ہے کہ ماسکو، انقرہ اور تہران کے درمیان میں شام میں پر امن علاقوں کے قیام کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق معاون وزیر خارجہ میخائیل بوگدانوف نے کہا کہ شام میں پر امن علاقوں کے قیام کے لئے ایران، روس اور ترکی کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس کو امید ہے کہ آستانہ میں منعقد ہونے والے اگلے اجلاس کے لئے پر امن علاقوں کے قیام کے لئے دستاویز آمادہ کئے جائیں گے۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ کے معاون نے اس مسئلہ پر روس، ایران اور ترکی کے درمیان کسی اختلاف کے سوال پر کہا کہ ہم اس مسئلہ کے ذمہ دار ہیں اسی بنا پر ابتداء سے ہی تمام پہلو متفق رہے ہیں۔

ہمارے ذمہ دار افراد ایران اور ترکی کے عہدے داروں سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ہر مسئلہ پر باہمی غور و خوض کرتے ہیں اس سلسلہ میں بہت سے جزئیات ہیں جو اس مسئلہ سے مربوط تمام افراد کے لئے بہت اہم ہیں اور اس میں شامل تینوں فریق کا ماننا ہے کہ شام یں جنگ بندی کے لئے عملی اقدام کرنا نہایت ضروری ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری