ماسکو: نہایت اطمینان کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ بغدادی مارا گیا ہے


ماسکو: نہایت اطمینان کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ بغدادی مارا گیا ہے

روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ انہیں ایک حد تک یقین ہے کہ داعش کا سرغنہ ہلاک ہو چکا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اطمینان کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ دہشت گرد تنظیم داعش کا سرغنہ ابو بکر البغدادی مارا گا ہے۔ 

روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ پر امن علاقوں کی دستاویز آئندہ آستانہ مذاکرات تک آمادہ ہو جائیں گی۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے روسی وزیر دفاع کے معاون نے کہا تھا کہ وہ رقہ میں روسی طیارو کی بمباری میں ابوبکر کے ہلاک ہونے کی تائید نہیں کر سکتے۔

روسی وزارت دفاع نے گذشہ جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ روسی فضائیہ کے حملوں میں داعش سرغنہ ابوبکر مارا گیا ہے۔

روسی وزارت کے مطابق 28 مئی کو ہوئے اس حملے میں دہشت گرد تنظیم کے کئی اعلی کمانڈر اور 330 دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے۔

اس سے پہلے برٹش روزنامہ ڈیلی میرر نے بھی لکھا تھا کہ روسی فضائیہ کے حملوں یں دہشت گرد تنظیم داعش کا سرغنہ ہلاک ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ ابوبکر کی رہائش ایک مدت سے نامعلوم ہے، داعش نے اس کی آخری ویڈیو 2014 میں منتشر کی تھی جس میں وہ موصل کی نوری مسجد میں نماز جمعہ کا خطبہ دے رہا ہے۔

بعد میں خبریں آئی تھیں کہ داعش سرغنہ رقہ اور موصل کی سرحد پر کسی ویران علاقہ میں رہ رہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری