پاکستان بھر میں شب قدر انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی

خبر کا کوڈ: 1444557 خدمت: پاکستان
شب قدر

شب قدر کے موقع پر پاکستان بھر کی مساجد میں نماز عشاءکے بعد سے ختم قرآن پاک،ذکر الٰہی کی خصوصی محافل ،حسن قرات ، حمد و نعت ،درود و سلام کی بابرکت تقریبات کا انعقاد کیا گیا جو کہ سحری تک جاری رہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ملک بھر کی مساجد میں شب قدر انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے جبکہ پولیس کے اہلکار بھی جگہ جگہ تعینات تھے۔

رمضان المبارک کی 27ویں شب کے حوالے سے شب بیداری کی گئی اور اہل اسلام رات بھر عبادت، ذکر اذکار اور نوافل ادا کرتے رہے۔

علمائے کرام قرآن پاک کے نزول اور اس کی قدر و منزلت پر روشنی ڈالی جبکہ ملکی سلامتی و خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں نیز مساجد کو برقی قمقموں سے خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا۔

واضح رہے کہ شب قدر کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ لیلٰة القدر رمضان المبارک کی آخری دس طاق راتوں میں سے ایک نہایت ہی بابرکت رات ہے جسے شب قدر اور برکت والی رات کے نام سے بھی یاد کیاجاتا ہے اس رات میں عبادت کرنے کی بہت تاکید کی گئی ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری