امریکہ میں اسلام فوبیا کی تازہ شکار نبرا کی تدفین / ویڈیو + تصاویر


امریکہ میں اسلام فوبیا کی تازہ شکار نبرا کی تدفین / ویڈیو + تصاویر

17 سالہ امریکی لڑکی کی تدفین میں سینکڑوں امریکی مسلمانوں نے شرکت کی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ورجینیا میں 4 دن پہلے ایک امریکی کے ہاتھوں قتل کی گئی 17 سالہ مسلم لڑکی نبرا محمد حسنین کو امریکی مسلمانوں کی کثیر تعداد نے آدم سنٹر مسجد میں سپرد خاک کر دیا۔

مسجد کے امام جماعت نے نماز میت ادا کرنے کے بعد نبرا کو شہیدہ کے خطاب سے یاد کیا۔

تشیع جنازہ میں شریک ہونے والے لوگوں کی کی کثیر تعداد کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ 5000 ہزار ظرفیت والی اس مسجد کے تینوں طبقے لوگوں سے بھر گئے تھے اور اس کے باوجود بےشمار لوگوں نے مسجد کی پارکنگ میں نماز جنازہ میں شرکت کی۔

اس موقع پر علاقہ کی مشہور معروف شخصیات جیسے علاقہ کے پولیس چیف، تمام مساجد کے رہنما، یہودی اور مسیحی مذہب کے علماء نے شرکت کی۔

نماز میت کے بعد حاضرین 20 بسوں کے ذریعہ اسٹرلینگ قبرستان کے لئے روانہ ہوئے جہاں نبرا محمد حسنین کو سپرد خاک کیا گیا۔

اس سے پہلے نبرا محمد حسین کی رہائش گاہ کے نزدیک بھی 3 ہزار لوگوں نے خاموش احتجاج کیا تھا اس احتجاج میں شریک افراد اپنے ہاتھوں میں پھول لئے ہوئے تھے۔

نبرا محمد حسنین کی آخری رسوم میں مسجد کے امام جماعت اور یہودی پیشوا  اور نبرا محمد حسنین کے اہل خانہ نے تقریر کی۔

نبرا کے والد نے اظہار ہمدرد اور ان کے غم میں شریک تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔

مسجد کے امام اور پولیس چیف نے بعد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا، جس میں پولیس چیف نے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ اس معاملہ میں جب تک انصاف نہیں ہوگا میں سکون سے نہیں بیٹھونگا۔

حالانکہ مقامی سرکاری عہدہ داران اس معاملہ کو اسلام فوبیا ماننے کو تیار نہیں ہیں لیکن سب جانتے ہیں کہ ٹرمپ سرکار کے دور میں نسل پرستی اور مہاجرین اور سیاہ پوستوں کے خلاف بعض سفید فام لوگوں کے اظہار نفرت میں اضافہ ہوا ہے۔ 

یاد رہے کہ اتوار کی صبح 17 سالہ مسلمان لڑکی نبرا اس وقت اس امریکی حملہ آور کا شکار بنی جب وہ اپنے دوستوں کے ہمرا مسجد کے نزدیک ایک ریسٹورنٹ میں سحر کرنے کے بعد مسجد کی طرف جا رہی تھی۔

حملہ آور نے اپنی گڑی سے باہر نکل کر نبرا اور اس کے ساتھیوں پر لاٹھی سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں باقی افراد تو بھاگ گئے تاہم لاٹھی کی چوٹ کی شدت سے نبرا زمین پر گر گئی۔

اس کے بعد نبرا لاپتہ ہو گئی تھی۔

نبرا کی تلاش جاری تھی یہاں تک کہ پولیس کو اسی علاقہ میں ایک حوض میں نبرا کی لاش ملی۔

واضح رہے کہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری